Bhai shabbir fiamanila
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
جب آئی گیارہ محرم میانِ کربوبلا
بہن نے بھائی کہ پھیلے ہوئے لہو سے کہا
اے شہہ بے کساں خدا حافظ
اے میرے بھائی جاں خدا حافظ
لو چلا کارواں خداحافظ
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
زمیں پہ بکھرے ہوئے نور اس بہن کا سلام
بدن دریدہ و مجبور اس بہن کا سلام
چلی ہے تم سے بہت دُور اس بہن کا سلام
مثالِ فاطمہ ہر دُکھ میں مسکرائوں گی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
سلام اُمِ ابیہہ کے گود کے پالے
سلام کرتے ہیں زہرا کے ہاتھ کے چھالے
سلام زلفِ محمد سے کھیلنے والے
پڑیں گے دُرّے تو میںصبر آزمائوں گی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
یہ غم نہیں ہے کہ میںسوگوار قیدی ہوں
ابو تراب کی اورفاطمہ کی بیٹی ہوں
میںاس کلیجے میں قوّت علی کی رکھتی ہوں
یزیدِوقت کے خیبر کو میں گرا ئو ںگی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
رہے وفا کے بہتّر مسافروں کی قسم
لبِ فرات سُلگتے ہوئے گھروںکی قسم
سناںکی نوک پہ رکھے ہوئے سروںکی قسم
جلالِ حضرتِ عباس بن کے چھائوں گی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
خوشی اہلِ ستم باندھ لیںمیرے بازو
بنے گے نوح کا طوفان اب میرے آنسو
نہ چُھپ سکے گی یہ خونِ حسین کی خوشبو
میںسر کھلے ہوئے دربارِشام جائوںگی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
نگاہ جانبِ دریااُٹھی تو اتنا کہا
میرے دلیر علمدار فاتحِ دریا
تجھے خبر ہے میرے سر سے چھن گئی ہے ردا
تیرے علم کا پھریرا ردا بنائوںگی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
جو پہنچی شام تو بازار کو سجا دیکھا
کبھی نجف تو کبھی سوئے کربلا دیکھا
پُکاری بابامیرا تم نے حوصلہ دیکھا
جہاںبھی جائوں گی فرشِ عزا بچھائوںگی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
سنا ہے سرور و ریحان خواہرِ شبیر
علی کے لہجے میں کرتی تھی جس گھڑی تقریر
یزیدوشمر کے سینے پہ چلتی تھی شمشیر
وہ جب یہ کہتی تھی وعدے کو میں نبھائوں گی
حسین زندہ ہے دنیا کو یہ بتائوں گی
بھائی شبیر فی امان اللہ
چلی ہمشیر فی امان اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.