Barsare karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Murtaza
ہاے کنبہ رسول انام کا
خانوادہ پیمبر کا لوٹا گیا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
شاہ کی جان تھا اکبر نوجواں
متقی پارسا رونقِ خانداں
ہم شبیہ مزاج و شہ مرسلاں
خوش مزاجی پہ گرویدہ سارا جہاں
اور پھر اسکے سینے پہ نیزہ لگا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
ساتھ زینب کے دو لال بھی آے تھے
جنکی خواہش تھی یہ صبحِ عاشور سے
کاش انکو بھی رن کی اجازت ملے
لشکر شام انکے ہنر دیکھلے
اور پھر انکی لاشوں پہ ماتم ہوا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
اذن جب شہ سے قاسم کو مل نہ سکا
لاکے بازو کا تعویز شہ کو دیا
پڑھکے خط بھائی کا خوب گریہ کیا
اذن پا کر بھتیجا بھی رن کو چلا
اور گھوڑے کی ٹاپوں سے روندھا گیا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
سونچتے تھے علی بات کیسے بڑھے
میرا وارث بھی ہو کربلا کے لئے
یہ علی کی دعا تھی جو غازی ملے
شہ کے بازو بنے بازو عباس کے
اور پھر اسکو بے دست مارا گیا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
جب مدینے سے نکلے تھے شاہ ہدا
صرف کچھ دن کا تھا اصغر مہہ لقا
دن گزرتے رہے وقت کٹتا رہا
اور معصوم چھ ماہ کا ہوگیا
اور پھر اسکو پیکاں نے زبح کیا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
کہہ رہا تھا مسلسل پسر سعد کا
عصر کا وقت نزدیک تر آگیا
کیا نمازیں قضا سب کی کرواے گا
کاٹ اے شمر جلدی سے شہ کا گلا
اور پھر شہ کی گردن پہ خنجر چلا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
چادریں بی بیوں کے سروں سے چھنی
صرف خیمے نہیں ساری چیزیں جلی
بر بریت نے ساری حدیں پار کی
نفس کونین کی جیسے رک سی گئی
پھر غریبوں کی شام آی دن ڈھل گیا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
جانے کیسے جہاں سے جو پانی ملا
سب سے پہلے سکینہ کو ڈھونڈا گیا
اور جب اسکو کوزے میں پانی دیا
ماں سے پوچھا کہ اصغر کہاں ہے میرا
پھر چلی سوے مقتل وہ کرتی بکا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
زینب بے نوا ہوکہ زین العبا
مقصد شاہ دونوں کی نظروں میں تھا
اور تحفظ شریعت کا ایسے ہوا
کہ مقتل پہ سب نے تیمم کیا
فرض شاہد سبھی نے ادا کر دیا
برسر کربلا بر سرِ کربلا
خانوادہ پیمبر کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.