Bahot hi mushkil
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Farhan Ali Waris
جواں کی لاش اٹھانا بہت ہی مشکل ہے
پھر اس کو خیمے میں لانا بہت ہی مشکل ہے
حسین سینہء اکبر سے کھینچ لینگے سینہ
سناں جگر سے چھڑانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
کیا ہے تیر سے اصغر کو زبح ظالم نے
یقین ماں کو دلانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
ہیں زخم اتنے سکینہ کے جسم پر سجاد
بدن سے کرتہ چھڑانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
اتنے ٹکڑوں میں بٹی لاشہء قاسم بن میں
چن کے اک گٹھڑی میں لانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
کہا یہ صغرا سے عابد نے زخم اتنے ہیں
تجھے گلے سے لگانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
علی کی بیٹی کو آتی ہے شرم شوہر سے
نشاں رسن کے دکھانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
ہجاب میں بھی نہ جائے شریف زادی جہاں
بنا ردا وہاں جانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
تیری کریمی ہے سجاد گھر میں قاتل کو
بلاکے کھانا کھلانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
نوحہ خوانوں پہ ہے بی بی کا کرم ای فرحان
ورنہ یہ نوحہ سنانا بہت ہی مشکل ہے
...جواں کی لاش اٹھانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.