Ay zaairon qadam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Rehan Abbas
عزاداروں سوگواروں رونے والوں پرسہ داروں
اے زایروں قدم کو رکھو دیکھ بھال کر
کس کس کا خوں بہا ہے نہ جانے کہاں کہاں
---اے زایروں قدم
حلق صغیر تیر سے جب زخمی ہوگیء
صحرائے کربلا میں بہی خون کی ندی
اور میت لیے حسین بھی تڑپے ہیں کس قدر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
اک نوجواں تھا جس کا جگر چھلنی ہوگیا
کتنا بدن میں خون تھا اکبر کا بہہ گیا
تھی شکل مصطفیٰ کے لہو سے زمین پر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
میت جواں پسر کی لیے جب چلے حسین
پھر نوجواں کی لاش لیے گر پڑے حسین
سینے میں پھٹ نہ جائے کہیں شاہ کا جگر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
فروا کے ایک چاند کو ایسا گرہن لگا
مقتل میں جسکے جسم کا ٹکڑا ہے جابجا
ڈھلتا ہے خاک و خون سے شبر تیرا پسر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
ریتی پہ خوں ہے اب بھی سعید و زہیر کا
ہے جابجا حبیب کا حر کا بریر کا
ہر جسم تھا زمین پہ نیزوں پہ سب کے سر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
اس سر زمیں پہ خون ہے محمد کے عون کے
اس سر زمیں پہ خون کے خطرے ہیں جون کے
ارض بلا میں اہل فلک بولے آن کر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
عاشور کو حسین کا چلنا محال تھا
مقتل کا وقت عصر زہرا کا لال تھا
رویا کیے حسین یہی سونچ سونچ کر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
جب سبط مصطفیٰ کے گلے پر چھری چلی
زینب کھڑی ہے یہ سماں دیکھتی رہی
بہر مدد بلاتی کسے ہاے نوحہ گر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
ہر لاش رن میں گھوڑوں سے پامال ہوگیء
عاشور کو یہ أرض بلا لال ہوگیء
سجاد بھی پکار اٹھے غش سے چونک کر
---کس کس کا خوں
---اے زایروں قدم
نوحہ رقم ہو کس طرح اے ارض کربلا
ریحان کے بیاں پہ مبارک نے کی بکا
ہم کربلا پہنچ کے پکاریں بہ چشمِ تر
لبیک یا حسین
لبیک یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.