Ay sheerkhar asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajjad & Hooria Zaidi
اے شیر خوار اصغر اے تشنہ لب سکینہ
ہم ننھے ذاکروں کا پرسہ قبول کرنا
پانی کو دونوں ترسے میدان کربلا میں
دونوں رہے ہمیشہ شبیر کی دعا میں
بھای بہن کا بستر شبیر کا تھا سینہ
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
دونوں کی گردنوں سے دیکھا ہے خون جاری
رسی کے اک گلے میں اک تیر سے تھا زخمی
اک شام کی مسافر اک کربلا کا پیاسا
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
اک نور چشمِ مادر اک باپ کا سپوتی
نہ وہ جدا ہوا تھا نہ یہ جدا ہوی تھی
ماں باپ سے قضا نے پردیس میں چھینا
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
اک شیر خوار بچہ اک نونہال بچی
دونوں نے لاج رکھ لی مظلوم کربلا کی
ٹھکرا کے علقمہ کو پانی پیا قضاء کا
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
دامن جلا بہن کا بھای کا بن میں جھولا
بھای نے تیر کھایا ہمشیر نے طمانچہ
صغریٰ سے پھر وطن میں ملنے گیا کوئی نہ
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
سینے پہ سونے والی جھولے میں سونے والا
سوتے ہیں خاک پر اب شہزادی شاہ زادہ
ہم سب حسینی بچے پڑھتے ہیں ان کا نوحہ
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
اے اصغر و سکینہ بچوں کا ہے یہ وعدہ
ہاتھوں سے چھوٹے چھوٹے دیتے رہیں گے پرسہ
آنسوں کی ہے سبیلیں حاضر لہو ہمارا
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
سجاد و حوریہ کی میثم کی نوحہ خوانی
ریحان اعظمی کے لفظوں کی ترجمانی
یہ زندگی ہماری ہے آپ ہی کا صدقہ
اے شیر خوار اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.