Ay mere naazon ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
اے میرے نازوں کے پالے خاک اڑانے کے لےء
چھوڑ کر اپنی لحد ماں کربلا جاے گی
کند خنجر سے تیری شہ رگ بچانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد ماں کربلا جاے گی
ساتھ تیرے کون ہوگا ایک بس ام رباب
تیرے رخ پر ایک چلو خوں کا ہوگا ہجاب
قبر اصغر پشت خیمہ پر بنانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد۔۔۔
اے میرے نازوں کے۔۔۔
ہاے سورج چھپا چکا ہو ڈھل چکا ہو شب میں شام
روز عاشورہ قیامت ہو چکی ہو اختتام
ایک یتیمی کو تیرے لاشے پہ لانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد۔۔۔
اے میرے نازوں کے۔۔۔
تیرا ہمشکل پیمبر اپنا دل تھامے ہوئے
خوں میں تر سینے پہ اپنے ہاتھ کو رکھے ہوئے
مل کے تیرے ساتھ اکبر کو اٹھانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد۔۔۔
اے میرے نازوں کے۔۔۔
جاے گا عباس تیرا حر کے استقبال کو
در گزر کر دے گا تو مجرم کے سب اعمال کو
اس کے ایک رومال ماتھے پر سجانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد۔۔۔
اے میرے نازوں کے۔۔۔
کیا ستم دیکھے گی زینب تیری خواہر پر ملال
غربت سجاد کی دے گا گواہی ذوالجلال
کر کے ہمت اس کو شعلوں سے بچانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد۔۔۔
اے میرے نازوں کے۔۔۔
بولی عابد ماں جہاں ہو گی تیری مجلس بپا
نوحہ و ماتم کی گونجے گی کہیں بھی جب صدا
بہتے آنسوں اپنے دامن میں اٹھانے کے لئے
چھوڑ کر اپنی لحد۔۔۔
اے میرے نازوں کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.