Ay khaake karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sajid Jafri
اے خاک کربلا تو ہر خاک سے جدا ہے
شبیر کا کفن ہے زینب کی تو ردا ہے
ہے کلمہ گو سے افضل کتنا مقام تیرا
درگاہ شفا ہے دنیا میں نام تیرا
تو شہ کے خوں میں تر وہ دیں سے جدا ہے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
سینے پہ تیری لکھی ہے داستاں ان کی
شمر لعیں کے شہ پر ڈھاے گےء ستم کی
ماں آی ہے لحد سے اور اس کا حال کیا ہے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
بیٹی نے فاطمہ کی رکھے قدم ہے تجھ پر
پہرے پہ آی بن کر وہ ہوں بہو دلاور
جو کچھ کیا ہے بس وہ زینب کا حوصلہ ہے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
خدمت میں شہ کی حر کا آنا تو یاد ہوگا
مقتل میں اس کا پہلے جانا تو یاد ہو گا
اس کا صلہ یقیناً رومال فاطمہ ہے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
اکبر کے دل پہ برچھی تو ہے گواہ اس کی
خیمہء شاہ دیں میں غش ماں کی آہ اس کی
لگتا تھا ام لیلیٰ خود آپ سے خفا سے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
تجھ پہ اے خاک بیٹھا سر کو جھکائے قیدی
آنکھوں کو اپنے خوں کا دریا بہائے قیدی
کاندھوں پہ جس کا ہاے کل وزن کربلا ہے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
عابد حسینیوں کا یہ خاک آسماں ہے
سجدوں میں لحد میں یہ ان سب کی نگہبان ہے
در اصل نور ظاہر یہ خاک کربلا ہے
اے خاک کربلا تو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.