Asghar nisar karke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Hasan Sadiq
اصغر نثار کر کے شبیر سرخ رو ہے
بچ جائے دین احمد بس یہی جستجو ہے
زرا دیکھ تو ستمگر تیر ستم چلا کر
سہ پہلو تیر تیرا کھاے گا مسکرا کر
عمران کا یہ خوں ہے جو تیرے روبرو ہے
اصغر نثار کر کے۔۔۔
دے کر اذان اکبر کھانے سناں چلا ہے
قربان ہو گیا وہ برقعے میں جو پلا ہے
تصویر مصطفیٰ کی اکبر جو ہوبہو ہے
اصغر نثار کر کے۔۔۔
کچھ اور بھی طلب کر خالق سے کہہ رہا ہے
تیری بارگاہ میں حاضر یہ آخری فدیہ ہے
سر سجدے میں خدا سے وہ محو گفتگو ہے
اصغر نثار کر کے۔۔۔
ایسا دکھاؤ کوی اس دہر میں نمازی
گھر بار کو لٹا کر رب کو کیا ہے راضی
کربوبلا میں جس نے خوں سے کیا وضو ہے
اصغر نثار کر کے۔۔۔
وقتِ نزع ہو مولا شبیر کی زیارت
اس سے بڑی نہیں ہے میرے لیےء سعادت
خورشید میرے دل میں بس یہی آرزو ہے
اصغر نثار کر کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.