Asalam shahe mazloom
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
اسلام شہ مظلوم غریب الغربا
یا ابا عبداللہ
کاش ہوتے یہ عزادار سر کربو بلا
یا ابا عبداللہ
یا علی کہکے سناں کھینچ تو لی سینے سے
اے پیمبر زادے
خون رلواے گا لخت دل ام لیلیٰ
یا ابا عبداللہ
اسلام شہ مظلوم۔۔۔
حسرت و یاس سے تکتے تھے حرم سوے فرات
کرکے عباس کو یاد
سر سے زینب کے اتاری گئی جس وقت ردا
یا ابا عبداللہ
اسلام شہ مظلوم۔۔۔
عرش ہلاتا ہے فضا میں ہے طمانچوں کی صدا
آسماں کیوں نہ گرا
ایک معصوم کو ملتی یتیمی کی سزا
یا ابا عبداللہ
اسلام شہ مظلوم۔۔۔
بھائی کی یاد ہے زندہ ہے نماز شب ہے
اور بس زینب ہے
تھا دم رخصت آخر یہی لب پہ نوحہ
یا ابا عبداللہ
اسلام شہ مظلوم۔۔۔
دفن کے بعد بھی قبروں کو لعیں کھودتے ہیں
اور سر کاٹتے ہیں
حرفے بے شیر ہے شاہد سر نوکِ نیزہ
یا ابا عبداللہ
اسلام شہ مظلوم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.