Alwida ay hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
الوداع اے حسین
اے دشت نینوا اے شاہ کربلا
اے کشتۂ جفا اے دین کی بقاء
الوداع الوداع الوداع الوداع
الوداع اے خونی کفن
لاشے اخی پہ کہتے ہوے یہ بہن چلی
وعدہ نبھانے اپنا غریب الوطن چلی
اے بے کفن حسین تشنہ دہن حسین
دیکھو اسیر ہو کے چلی بنت مصطفیٰ
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
اٹھو کے تابع ضبط کی قوت نہیں رہی
تم سے بچھڑ کے جینے کی حسرت نہیں رہی
سلطان مشرقین قرآں کی زیب و زین
رخصت کی آ گیء ہے گھڑی آیت خدا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
اے بھای قید شام نبھانے چلی ہو میں
سنگ ستم کا بوجھ اٹھانے چلی ہوں میں
تصویر مصطفیٰ محبوب کبریا
اٹھو سلام آخری لے لو غریب کا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
کرنا دعا کہ پیروں میں لرزش کبھی نہ آے
قوت میں میری ذرہ برابر کمی نہ آے
زہرا کے دلربا اے روح مرتضیٰ
میں جا رہی ہوں اٹھکے دعا دو مجھے زرا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
میں کیا کروں کہ بازو ہیں بھیا بندھے ہوئے
بڑھتا ہی جا رہے ہیں مصایب کے سلسلے
دشوار ہے دگر مشکل ہے راہ گزر
ہر ایک قدم پہ ہوگا مصایب کا سامنا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
روتا ہے تیرا حال پہ چرخے کہن حسین
اللّٰہ کیا گھڑی ہے کہ تیری بہن حسین
جاں کھو نہیں سکی رو بھی نہیں سکی
یہ داغ لے کے دل پہ میں جاتی ہوں بہ خدا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
کروٹ تو لو نگاہیں تو کھولو شہ زمن
جنبش زرا سی لب کو تو بولو شہ زمن
اے شامیء سفر یوں تم کو دیکھ کر
کیسے کہے کی تم کو یہ غمخوار بے نوا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
آماد سفر ہے بہن الوداع حسین
جاتی ہے اب پہن کے رسن الوداع حسین
زہرا کے نور عین قلب علی کے چین
وعدہ ہے تم سے وعدہ نبھاؤں گی میں صدا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
ہر گام ہر مقام پہ آشک عزا کے ساتھ
اے بھای تجھ سے وعدہ ہے تیری دعا کے ساتھ
عباس کی بہن اے شاہ ظلمنن
غربت کا تیری سب کو سناؤں گی مرثیہ
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
کیسے کہوں کہ ٹوٹ چکا ہے یہ دل میرا
اکبر کے غم نے مجھکو ضعیفہ بنا دیا
کیا کیا کروں عیان کیسے کروں بیاں
غم نے تیرے لبوں کو ہے یہ مرثیہ دیا
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
دایم کرو دعا یہی یزداں کے رو برو
محفوظ رکھنا اے میرے اللّٰہ آبرو
حرمت کا ہے سوال اے رب ذوالجلال
بڑھتا ہی جا رہا ہے مصائب کا سلسلہ
الوداع الوداع الوداع الوداع
اے دشت نینوا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.