Allahu shaafi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shahid Baltistani
اللہ شافی اللہ کافی
صدقے میں مولا حسین کے
ہو کوئی مرض یا کوئی بلا
کام آئے گی بس یہی صدا
اللہ شافی۔۔۔
ویران تھی زمین کربوبلا
شبیر کا خوں جب اس میں ملا
یہ خاک بنی پھر خاک شفا
اس خاک پہ واجب ہے سجدہ
دیتا ہے صدا یہ عاشورہ
اللہ شافی۔۔۔
مولا کی ضمانت میں دے کے
ہم سے یہ کہا ہے ماؤں نے
ہم خلق ہوے اس غم کے لئے
شبیر کا ماتم کر بیٹا
جی چاہے جتنا خون بہا
اللہ شافی۔۔۔
زخموں سے بدن سب چور ہوا
لب پر نہ شکایت ہے نہ گلہ
ہے درد یہاں پر مثل دوا
یہ صرف بہتر پر ہے کھلا
شبیر پہ مر جانا ہے شفا
اللہ شافی۔۔۔
سینے میں لگی جس دم برچھی
میدان میں قضا بھی رونے لگی
زینب پہ قیامت تک ٹوٹ گیء
اکبر نے جگر کو تھام لیا
بہتے ہوئے خوں نے دی یہ صدا
اللہ شافی۔۔۔
جس وقت گلے پر تیر لگا
تھا ماں کے لبوں پر شکر خدا
بانو نے در خیمہ سے کہا
یہ تیر نکالیں گے بابا
گھبرانا نہیں اصغر بیٹا
اللہ شافی۔۔۔
حالت عجب تھے غربت کے
رخسار تھے نیلے بچی کے
گوہر بھی لعیں نے چھین لیےء
کانوں سے لہو جب بہنے لگا
زینب نے سکینہ سے یہ کہا
اللہ شافی۔۔۔
قربان تکلم ہو اس پر
سجاد کا تھا یہ زخم جگر
ماں بہنیں پھپھی تھی بے چادر
بازار میں خوں بھی روتا رہا
اور زخمی لبوں سے کہتا رہا
اللہ شافی۔۔۔
کربلا کے بعد بھی تم سید سجاد ہو
دوسرا ہوتا تو کہہ دیتا خدا کوئی نہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.