Allah baqi min kulle
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
شاہ ہدا کی تشنہ دہانی
اللہ باقی من کل فانی
پوچھو نہ منظر بلا کے
ہے خاک پہ تڑپے پیاسوں کے لاشے
روتی رہی دریا کی روانی
اللہ باقی من۔۔۔
کڑیل جواں کے اے نوحہ خوانوں
اتنا تو سوچو اے نوجوانوں
اکبر کا سینہ برچھی پرانی
اللہ باقی من۔۔۔
نظروں میں یوں اندھیر جہاں ہے
ہے باپ ضعیف اور لاش جواں ہے
تھامے جگر ہے زہرا کا جانی
اللہ باقی من۔۔۔
غم میں تمہارے روتے رہیں گے
اشکوں سے منہ کو دھوتے رہیں گے
باقی ہے جب تک آنکھوں میں پانی
اللہ باقی من۔۔۔
ہے خشک لب اور سوکھا گلا ہے
خنجر بھی رک رک کے چل رہا ہے
کیسی ہے شہ کی تشنہ دہانی
اللہ باقی من۔۔۔
ننھے مجاہد اے جان مادر
پیاس کے عالم میں تو نے اصغر
ہنس کے اتارا تیروں کا پانی
اللہ باقی من۔۔۔
جب یاد آیا بابا کا سینہ
فریاد کرتی رو رو سکینہ
رن میں تڑپتا زہرا کا جانی
اللہ باقی من۔۔۔
تم کیا سدھارے اے میرے بیٹا
رخصت ہوا آنکھوں کا اجالا
کس کام کی ہے اب زندگانی
اللہ باقی من۔۔۔
کہدو بلال و آمر یہ بڑھ کر
کھای انہوں نے در در کی ٹھوکر
بھولے ہے جو غم کی کہانی
اللہ باقی من۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.