Ali akbar ali asghar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Sachay Bhai
علی اکبر علی اصغر
صدائیں دے رہی ہے ٹھوکریں کھاتی ہے ماںدردر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
کہاں سوتے ہو کیوں دیتے نہیں آواز اُٹھ اُٹھ کر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
صدائوں پر صدائیں دے رہا ہے باپ ھٰل مِن کی
مصیبت کی گھڑی ہے چین سے سوتے ہو تم دلبر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
ضعیفی میں پدر یوں ٹھوکریں کھاتا ہے در در کی
کوئی ایسا نہیں دے دے سہارا جو ذرا بڑھ کر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
فرس سے خاک پر گرنے کو ہے جان و دلِ زہرا
ہزاروں زخم ہیں اور اک جسم سبطِ پیغمبر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
کسے آواز دوں کس کو پُکاروں مصیبت میں
گُلِ شہ ِدین پر چل رہا ہے شمر کا خنجر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
مدد کے واسطے کس کو پُکاروں آہ خیمے میں
لگی ہے آگ اور غش میں پڑے ہیں عابدِ مُضطر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
گلے میں طوق بیڑی پائو ں میں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں
چلا جاتا ہے میرِے کارواں پہنے ہوئے لنگر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
کہاں پر سو رہے ہو غیرتِ آلِ بنی ہاشم
سرِ بازارِ کوفہ ہوں میرے سر پر نہیں چادر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
پُھوپھی اماں چُھپائے چہرئہ عصمت کو بالوں سے
کُھلے سر جا رہی ہے شام کے دربار میں دلبر
علی اکبر علی اصغر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.