Akbbas ka hu beta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shahid Baltistani
انا ابن العباس
میرا نام محمد ہے عباس کا ہوں بیٹا
اکبر سے مجھے پہلے دے اذن وغا مولا
غازی کی دعا میں ہوں نوکر ہوں میں اصغر کا
نقشہ میں بدل دونگا نو لاکھ کے لشکر کا
صفین سنا کر ہے اماں نے مجھے پالا
میرا نام محمد ہے۔۔۔
زینب کے ہیں دو بیٹے صدقہ علی اکبر کا
دادی نے مدینے میں مجھکو یہ بتایا تھا
زینب کے جو بیٹے ہیں دونوں کا ہوں میں صدقہ
میرا نام محمد ہے۔۔۔
اکبر کی طرح مولا قاسم میرا آقا ہے
سہرا میرے آقا کا ارمان سکینہ ہے
مر جاؤں گا جیتے جی کبرا جو ہوی بیوہ
میرا نام محمد ہے۔۔۔
خیموں میں بپا مولا اس شور قیامت ہے
دریا کی طرف جاؤں کیا مجھکو اجازت ہے
شہزادی کو اب پیاسا میں دیکھ نہیں سکتا
میرا نام محمد ہے۔۔۔
سجاد کے پہلو میں خاموش جو بیٹھا ہے
وہ اس کی ضعیفی کا غربت میں سہارا ہے
بچ جاے میرا باقر میں اس پہ مروں مولا
میرا نام محمد ہے۔۔۔
قربان ہوا یاور عباس کا شہزادہ
اور شکر کا غازی نے اس وقت کیا سجدہ
مقتل سے صدا آی صد شکر میرے مولا
میرا نام محمد ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.