Ahlebaite paighambar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Alamdar Razvi
اہلِ بیتِ پیغمبر سر کٹانے آے ہیں
حق کے ناصر و یاور سر کٹانے آے ہیں
یہ نبی کا کنبہ ہے حق پہ اڑنے والا ہے
آندھیوں سے طوفاں سے بڑھ کے لڑنے والا ہے
پھر بھی کیا خبر کیسا وقت پڑھنے والا ہے
یا خدا محمد کا گھر اجڑنے والا ہے
ابنِ حیدر صفدر سر کٹانے آے ہیں
اہلِ بیتِ پیغمبر۔۔۔
خیر ہو میرے مولا سامنے ہے ایک لشکر
ظلم کا کوی نیزہ پڑ نہ جاے سینے پر
خاک پر نہ گر جاے نوجواں تھورا کر
خون میں نہ مل جاے یہ شبیہ پیغمبر
ہاے نوجواں اکبر سر سے کٹانے آے ہیں
اہلِ بیتِ پیغمبر۔۔۔
کربلا کے سحرے میں ہے رسول کا گلشن
بن نہ جاے پھولوں کے حق میں کل یہی مدفن
سب رسول زادے ہیں سب علی کے جان و تن
ایک رات کا دولہا ایک رات کی دلہن
ہاے وارث شبّر سر سے کٹانے آے ہیں
اہلِ بیتِ پیغمبر۔۔۔
حق کے یہ نگہباں ہیں دشمنان باطل ہیں
انکے دل کا کیا کہنا سر سے پاؤں تک دل ہے
چاند ہو کے لاکھوں کے آج یہ مقابل ہے
پھول جیسے بچے بھی کارواں میں شامل ہے
ہاے بے زبان اصغر سر کٹانے آے ہیں
اہلِ بیتِ پیغمبر۔۔۔
کوفیوں کے یہ مہماں قتل ہونے والے ہیں
یہ رسول کے ارماں قتل ہونے والے ہیں
بولتے ہوے قرآں قتل ہونے والے ہیں
سب محافظ ایماں قتل ہونے والے ہیں
فاطمہ کے سب دلبر سر کٹانے آے ہیں
اہلِ بیتِ پیغمبر۔۔۔
پیاسے بچے تڑپینگے چین جب نہ پاےنگے
مشک با وفا لیکر علقمہ پہ جاینگے
گر پڑینگے گھوڑے سے اتنے زخم کھائنگے
شانے کٹ رہے ہونگے خون میں نہائنگے
آج ثانیء حیدر سر کٹانے آے ہیں
اہلِ بیتِ پیغمبر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.