Tu padta ja quran
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ameer Hasan Aamir
میرے مانجاے تیری زینب کی
چادر تجھ پر قربان
تو پڑھتا جا قرآن
ہر سمت تماشائی ہیں کھڑے
میری آنکھیں ہیں حیراں
تو پڑھتا جا قرآن
ہمت دے صبر دے طاقت دے
اللّٰہ میرے بھائی تجھکو
تو سورہء کہف جو پڑھتا ہے
سنتے ہیں تماشائی تجھکو
بٹ جاتا ہے کچھ پل کے لئے
کوفے والوں کا دھیان
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
ہے دل میں میرے بس ایک چھبھن
میں کون ہوں کوی جان نہ لے
بالوں سے چھپاے ہوں چہرہ
کہیں کوئی مجھے پہچان نہ لے
لیکن یہ زہرا کا کنبہ
کوی کرتا ہے اعلان
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
کس حال میں ہے تیری مانجای
زرا دیکھ تو لے مجھے نیزے سے
میری پشت ہے دروں سے چھلنی
میرے شانوں پر ہے نیل پڑے
کل تک میں جہاں شہزادی تھی
وہی آج ہے میری یہ شان
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
ہمیں ظالم پتھر مارتے ہیں
صدقوں کی کھجوریں پھینکتے ہیں
آزاد کیا تھا ہم نے جنہیں
وہی آج تماشا دیکھتے ہیں
جس سمت نگاہ اٹھاتی ہوں
میری موت کے ہیں ساماں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
ہم اپنے شکستہ کاندھوں پر
سو کربوبلاییں لے کے چلے
یہ ظلم بھی کوی کم تو نہیں
اس رسی ہے اور بارہ گلے
میری خاطر رب سے مانگ دعا
مجھے جانا ہے زنداں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
غازی کا علم میرے ساتھ میں ہے
اکبر کی اذاں میرے ساتھ میں ہے
ہے شام غریباں آنکھوں میں
خیموں کا دھواں میرے ساتھ میں ہے
پردیس میں ہم کو امت نے
کیا خوب رکھا مہماں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
میرے پھول میرے نورس غنچے
ہے آج سناں کی شاخوں پر
وہ قاسم و اکبر کے سر ہیں
وہ عون و محمد وہ اصغر
تقدیر نے خوب سجاے ہیں
نیزوں پہ میرے ارماں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
آواز کا پردہ رہ جاے
بولوں گی علی کے لہجے میں
سب دیکھلے باتیں کرتی ہے
زینب بھی علی کے لہجے میں
مل جاے گا تیری تلاوت سے
میرے خطبوں کو عنواں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
سجاد کے دل سے پوچھو کوی
ہے کیسی قیامت کی یہ گھڑی
ہاتھوں میں ہے جس کے ہتھکڑیاں
پیروں میں ہے دوہری بیڑی پڑی
بیمار نے لنگر پہنا ہے
انصاف کرے انساں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
اے نیر و آمیر آتی ہے
رہ رہ کے عزاخانوں سے صدا
زینب کی تمنا ہے ماتم
اور آنسوں ہے زہرا کی دعا
پیغام تیرا پہنچائیں گے
گھر گھر تیرے نوحہ خواں
تو پڑھتا جا قرآن۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.