Ahle haram may hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Faazil Lakhnavi
اہل حرم میں ہے رونےکی دھوم
واویلا
ہاے مارا گیا سید مظلوم
واویلا
لوٹتا ہے گھر جلتی ہے قناتیں
روتے ہیں سب بچے معصوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
دیش مدینہ کاہے چھوژا
زہرا بھیو غمناک
بیری ستاوے بن ما بلاوے
بیوہ اُڑاوے خاک
سر سے ردایں لیتے ہیں واویلا
طعنے ستمگر دیتے ہیں واویلا
کوی نہیں ہے سر پر وارث
کسکو پکارے یہ مظلوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
ایک چدروہ دیت نہ کوی
شرم بھری شرماے
چپکے چثکے رووت رووت
ہاتھ کٹی بندھواے
سہتی ہے کلثوم آہ محن واویلا
باذوے زینب اور رسن واویلا
بیٹیاں زہرا اور علی کی
آج یہ کیسا ہے مقسوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
سوے زمین پر سارے براتی
بیاہو نہ آیو راس
پگدی کہت ہے قاسم دولہا
توڑی ہماری آس
قید ہئی اک شب کی دلہن واویلا
لٹ گیا کن٘گنا باندھی رسن واویلا
روتی ہے زینب خاک اڑا کر
دیکھتی ہے اُمِ کلثوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
کربل بن ما لوٹ مچی ہے
بندری کرے فریاد
سوے سب پردس ما مسافر
دیش بھیو برباد
بچوں کو کوی روتی ہے واویلا
بیوہ کوی جاں کھوتی ہے واویلا
کھتی ہے بانو اصغر جانی
چھیدا تیرا نازک حلقوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
اور دکھاوے دکھتے دل کو
ترس نہ کوی کھاے
دکھ ما ستاوے قیدی بناوے
لاکھ دکھی چللاے
طوق پہنایا عابد کو واویلا
کھتے ہے اسکو چین نہ دو واویلا
تن میں ہے تپ اور بیڑیاں بھاری
کیسی بلا میں ہے مظلوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
کوی نہ آوے کوی نہ پوچھے
کوی نہ دیوے داد
من میں جیسو آوے مچاوے
ظلم کرے جلاد
سب کو بٹھایا اونٹوں پر واویلا
دی نہ کسی کو اک چادر واویلا
شام کو مظلوم آہ چلا ہے
لےکے حرم کو لشکر شوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
جان کو سلاوے چھاتی اوپر
زہرا کا دلدار
واں کو لِٹاوے دھرتی بھیتر
مارے شمر ہر بار
بالیاں چھینی بچی کی واویلا
اُس پر ایزا اور بھی دی واویلا
کان پھٹے ہیں خون ہے بہتا
تٹثتے ہیں بچی معصوم واویلا
اہل حرم میں ہے۔۔۔
ہاے مارا گیا سید۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.