Abbas ke baad
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
ماں پریشان ہے کتنی حیران ہے
لال رہ جاے گی تنہا میرے عباس کے بعد
میرے عباس کے بعد
بین کرتی ہے یہ زہرا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا میرے عباس کے بعد
میرے عباس کے بعد
ہر طرف تیر و تبر اور یہ خنجر بھالے
چار سو ہونگے فقط ظلم ہی کرنے والے
کون امداد کرے گا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
حال دل کس سے کہے کون میرا ہے یا رب
قتل کرتے ہیں میرے لال کو اعداے بے سبب
ظلم اب ڈھاتے ہیں اعدا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
لال نے زخم یہ کھاے ہیں اسی مقتل میں
ہر ستم اس نے اٹھاے ہیں اسی مقتل میں
کونسا پایا نہ صدمہ میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
ہاے قاسم علی اکبر نہ رہے نہ اصغر
کس کو امداد کو اپنی یہ بلاے مضطر
ہوگا شبیر اکیلا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
ہو کے دو زانو شہ جن و بشر بیٹھ گےء
کہہ کے مقتل میں ہاے لاش پسر بیٹھ گےء
اماں گزری ہے بھلا کیا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
پشت گردن پہ کہیں چلتا ہے خنجر دیکھو
کیسے یہ کند بھلا کرتا ہے خنجر دیکھو
کہکے رونے لگی زہرا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
کیسے ہوتی ہے مصیبت اے فلک دیکھ تو لے
جس کا گہوارہ ہلاتے تھے ملک دیکھ تو لے
رن میں کہتے نہیں آقا میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
تیر پیوست ہے اتنے کہ نکالوں کیسے
کوی بتلا دے کلیجے کو سنبھالوں کیسے
فاطمہ کرتی ہے نوحہ میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
جلتی ریتی پہ پڑا رہ گیا لاشہ اس کا
شمس عامر یہ بیاں فاطمہ زہرا نے کیا
کیسے اٹھے گا جنازہ میرے عباس کے بعد
لال رہ جاے گی تنہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.