Abbas bahot dushwari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ameer Hasan Aamir
میرے عباس بھیا عباس
عباس بہت دشواری ہے
زینب نے کہا رو کر بھیا
سر کھلنے کی تیاری ہے
عباس بہت دشواری ہے
بڑھتا ہے میری جانب لشکر
آ جلدی آ ڈر طاری ہے
عباس بہت دشواری ہے
آخر میں کروں کیا بتلا دے
کوئی راہ تو مجھکو دکھلا دے
ایسا نہ ہو مجھ پر ڈھاے ستم
میں کون ہوں ان کو سمجھا دے
سنتی ہوں کہ تیری دریا پر
اس وقت علمبرداری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
کیوں لیتا نہیں ہے میری خبر
میں ہوگیء ہوں گھر سے بے گھر
ڈرتی ہوں نہ چھن جاے چادر
ہاے دیکھ قیامت کا منظر
کیوں کرتا نہیں امداد میری
کیا بات ہے جو بے زاری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
کیا اس سے بڑا بھی ہوگا ستم
اب نرغہء اعدا میں ہیں ہم
سانسیں ہے گلے میں اٹکی ہوی
لگتا ہے نکل جائے گا دم
کرتی ہے سکینہ یاد تجھے
گھبرای ہوی بے چارے ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
خیموں کو جلایا جاتا ہے
بے جرم ستایا جاتا ہے
آ دیکھ میرے غازی قیدی
عابد کو بنایا جاتا ہے
پہناتے ہیں ظالم زنجیریں
اور طوق گلے میں بھاری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
ایسے میں کرے کیا تیری بہن
بندھتی ہی میرے شانوں پہ رسن
کس طرح رکھوں دل پر قابو
کس طرح کروں یہ ظلم سہن
غیرت سے میرا پھٹتا ہے جگر
سانسوں میں بھی آہ و زاری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
کس طرح جیےء نازوں کے پلے
ہے ایک رسن اور بارہ گلے
ہنستے ہیں میری غربت پہ لعیں
دن یہ بھی میری تقدیر میں تھے
زندہ مجھے بھیا رکھے ہوے
اس وقت میری خود داری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
کوڑوں پہ میں کوڑے کھاتی ہوں
اور کچھ بھی نہیں کہہ پاتی ہوں
جب دیکھتی ہوں نیزوں پہ سر
دل تھام کے بس رہ جاتی ہوں
ہوتے ہیں مسلسل ظلم و ستم
غربت کا سفر بھی جاری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
اے تشنہ جگر اے تشنہ دہاں
اے شیر غضنفر راحتِ جاں
اتنا تو بتا دے زینب کو
منزل ہے کہاں جانا ہے کہاں
بٹھلاتے ہیں ظالم ناقے پر
کس ظلم کی یہ تیاری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
آصف جو سخن زینب کے سنے
عباس لب دریا تڑپے
منشبیر کا سر رویا عامر
آنکھوں کو نہ کھولا غازی نے
کہتی رہی خواہر رو رو کر
امداد کو آ لاچاری ہے
عباس بہت دشواری۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.