Aalam e arwah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Shadman Raza
عالم ارواح میں
اپنے رب سے محمد نے کہا
میرا وعدہ ہے
میرے اللّٰہ تجھ سے وعدہ ہے
میرا بیٹا تین دن کا بھوکا پیاسا
قلب زخمی پشت زخمی اور تنہا
گھر اپنا تجھ پر لٹاےگا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
انبیاء بھی دیکھتے ہی روےنگے سب
سر کٹانے اس کے بیٹے جاےنگے جب
ہر ایک لاشہ اٹھاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
لاشہء قاسم کی طرح دل ہوگا ٹکڑے
لاے گا جب دشت سے وہ ٹکڑے دل کے
لہو فلک بھی بہاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
لاشہء عباس غازی علقمہ پر
جب چھنے گی بیبیوں کے سر سے چادر
وہ صبر کو آزماے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
موج دریا میں بھی ہوگا اک تلاطم
تشنگی سے صبر کا ہوگا تصدم
وہ صبر ہی فتح پاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
کربلا کی سر زمیں کو خون دے کر
سوے گا جلتی زمیں پر گل تر
لہو میں اپنے نہاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
یہ زمانہ ایسا صابر تو دکھاے
وہ جو دریا سے بھی پیاسا لوٹ آے
یہ صبر بھی وہ دکھاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
قبر اصغر کی بناے گا اکیلا
سینۂ اکبر سے برچھی کھینچ لے گا
جنازے سب کے اٹھاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
کربلا کی دھوپ ہوگی اور لاشے
اور خیموں میں حرم ہونگے تڑپتے
تسلی انکو دلاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
جیسا زاہد اور عابد میرا بیٹا
ایسا قاری اور غازی کون ہوگا
سناں پہ قرآن سناے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
اپنی شہزادی سے مظہر کا ہے وعدہ
جب تلک ایک سانس باقی تن میں ہو گا
قلم یہ رکنے نہ پاے گا
میرا وعدہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.