Aakhir hussain maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Raza Abbas Zaidi
ماں آ گیء حسین
کتنی تپش ہے بیٹا سایہ تیرا بناؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا آ جھولی میں پھیلاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نانا نے قبر چھوڑی آے علی نجف سے
میں آ گیء بقیہ سے اے لال پاس تیرے
بچے کا اپنے غم میں کیوں دل سے نہ لگاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
جھولے میں چین تم کو ملتا نہیں تھا بیٹا
میں نے کبھی علی نے گودی میں ہی سلایا
آجاؤ پھر سے تم کو آغوش میں سلاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
جبریل سا فرشتہ جھولا جھلانے آیا
لے لے کے جام کوثر پانی پلانے آیا
بچپن کے لاڈ تیرے میں کیسے بھول جاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
کہتی رہی میں ظالم نازوں کا ہے یہ پالا
خنجر چلا نہ اس پہ احمد کا ہے دلارا
سر آ گیا سناں پہ میں کیسے چین پاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
ناقہ نبی تھے جس کا لاش اس کی کیا یہی ہے
گھوڑوں کے دوڑنے سے پامال ہو چکی ہے
ٹکڑے اٹھا اٹھا کے لاشہ تیرا بناؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
ہے بیکفن جنازہ جلتی ہوی زمین پر
روتی رہے گی ماں بھی تاحشر اب یہی پر
تنہا تجھے یہاں پر میں کیسے چھوڑ جاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
اکبر کے دل سے برچھی بیٹا جو تو نے کھینچی
سینے کا اس کے خون میں ہاتھوں سے روکتی تھی
وہ مر گیا تڑپ کے کس طرح بھول جاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
میت ہو جس کے گھر پہ دیتے ہیں لوگ پرسہ
کتنی غریب ہے یہ اجڑی ہوی تیری ماں
لینے میں تیرا پرسہ ہر گھر میں روتی جاؤں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
روی لحد پہ زہرا مقتل میں روی زہرا
روتا ہے جو بھی تجھ پہ کرتی ہوں ساتھ گریہ
روتے ہوے حسن سے نوحہ تیرا لکھاوں
آخر حسین ماں ہوں
نازوں کے پالے بیٹا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.