Aagaye dashte karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Ali Yazdan
بقائے لا الہ حسین ہے
فرمانے مصطفیٰ ہے یہ قول رسول ہے
حسین و منی و انا من الحسین
اولنا محمد اوسطنا محمد
آخرنا محمد کلنا محمد
آگےء دشت کربلا میں یہ سارے محمد
کہو سلام یا رسول اللہ
یہ دشت کربلا ہے یہ یہ دشت ماریہ ہے
یہ دشت نینوا ہے
محمد ہاے محمد
محمد ہاے محمد
سنو فریاد محمد
تشنہ لبوں کے لب پہ صدا وا محمدا
گھیرے ہوئے ہیں فوج جفا وا محمدا
سر پہ کھڑی ہے شہ کے قضا وا محمدا
دکھلا رہا ہے وقت یہ کیا وا محمدا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
جلتی ہوئی زمیں پہ ہے لاشہء حسین کا
بے گور و کفن ہے جنازہ حسین کا
کوئی نہیں ہے پوچھنے والا حسین کا
قیدی بنایا جاتا ہے کنبہ حسین کا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
زخموں سے چور چور ہے سجدہ حسین کا
جسم و سر حسین پڑے ہیں جدا جدا
ڈوبا ہوا ہے خون میں صحرائے کربلا
لاشہء شاہ زمن پہ ہے غربت کا مرثیہ
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
صدموں پہ صدمے کھاتے ہیں سرور بچایےء
ٹوٹے ہوئے ہیں نیزہ و خنجر بچایےء
امڈا ہوا ہے شاہ پہ لشکر بچایےء
زینب نکل نہ آے کھلے سر بچایےء
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
بڑھتا ہی جا رہا ہے مصایب کا سلسلہ
اب تو نہیں ہے خیمے میں عباس با وفا
دیتے ہیں چیخ چیخ کے یہ أہل شر صدا
اب لوٹ لو قیام حسین غریب کا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
زینب پکارتی ہے یہی روکے بار بار
مانجاے تجھپے خواہر خستہ جگر نثار
آنکھوں کے سامنے ہے یہ منظر جگر فگار
تنہا بہن ہے اور بھرے گھر کی سوگوار
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
حلق شہ غریب پہ خنجر بھی چل گیا
بعد رسول کیسے زمانہ بدل گیا
خیمہ نبی کی آل کا کربل میں جل گیا
بانو کا چاند دشت مصیبت میں ڈھل گیا
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
مقتل میں پنجتن کی نشانی تمام ہے
قسمت میں اب اسیروں کے بس غم کی شام ہے
رووء اے مومنوں یہ بکا کا مقام ہے
بیڑی رسن ہے طوق ہے لاغر امام ہے
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
تھا دایم و یزداں یہی زینب کا مرثیہ
مقتل میں بے کفن ہے جنازہ حسین کا
زخموں سے چور چور ہے زہرا کا دلربا
روتے تھے سر کو پیٹ کے سلطان انبیاء
محمد ہاے محمد۔۔۔
سنو فریاد محمد۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.