Ye musalmano
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Hasan Sadiq
یہ مسلمانوں رسولِ پاک کا فرمان ہے
تم میںچھوڑے جا رہا ہوں آل اور قرآن ہے
خوب ہے اجرِ رسالت مصطفیٰ کو مل رہا
قتل سید ہو رہے ہیں جل رہا قرآن ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
جس کے لب حرکت نہیں کرتے بغیر امرِ خُدا
کس طرح یہ کہہ دیا تُو نے اُسے ہزیان ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
میں اکثر سونچتا رہتا ہوں ہر روز گزر یوں جاے
کیا دشمنی تھی بنی ہاشم سے لوگوں کی کوی بتلاے
جو واسطے دونوں عالم کے ہیں رحمت بن کے آے
کیا اسکی آل کی خاطر ہی زنداں گےء بنواے
دونوں عالم کے لیئے جو باعثِ رحمت بنا
کیا اُسی کی آل کے ہی واسطے زندان ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
دینِ احمد کی بقا کے واسطے واعظ بتا
جُز نبی کی آل کے کس کا ہوا نقصان ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
خون مشیعت کا شناسا ایسا
کوثر ہو جو قدموں میں تو پیاسہ ایسا
دیکھ کر فقر یہ کرتے تھے رسول ثقلین
تقدیر سے ملتا ہے نواسہ ایسا
اَلحُسین و منی سے یہ صاف ظاہر ہو گیا
کے حُسین ابنِ علی میں مصطفیٰ کی جان ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
یہ نشان ماتم کے دل میں غم علی کے لال کا
اپنی بخشش کا ہمارے پاس یہ سامان ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
نام اُسی ہستی کے ہے یہ آج کا نوحہ امیر
جو ازل سے انبیائ کا مومنوں سُلطان ہے
یہ مسلمانوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.