Tamam aalam mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Nadeem Sarwar
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بے کس کا ہو رہا ہے
علم گھروں میں سجے ہوئے ہیں
دلوں میں فرشِ اعزا بچھا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بے کس کا ہو رہا ہے
سیاہ کپڑے سیاہ چادر
غموں کی گرد و غبار سر پر
ہے سوگواروں کے اشک جاری
کے ثانیئے زہرا بریدہ ہے
تمام عالم۔۔۔
نہ چشمِ پُرنم ہو کیوں سوالی
جلوس ہے ذوالجناح خا لی
کے میرا دُلدُل سوارِ مولا
زمینِ کربل میں سو رہا ہے
تمام عالم۔۔۔
علم میں مشکِ سکینہ دیکھو
تو مومنو بس یہ کہہ کے رو لو
چچا بھتیجی میں کیا ہے نسبت
وفائے عباس کیا وفا ہے
تمام عالم۔۔۔
حسین پیری میں دل سنبھالے
کے دل سے اُلجھی سناں نکالے
جوان بیٹا لہو میں ڈوبا
زمیں پہ ایڑھی رگڑ رہاہے
تمام عالم۔۔۔
نہ مار برچھی دلِ نبی پر
ابھی ہوئے ہیں جوان اکبر
یہ قتل جس کو توں کر رہا ہے
یہی تو ہم شکلِ مصطفیٰ ہے
تمام عالم۔۔۔
مدینے والو خاموش رہنا
غریب زینب سے کچھ نہ کہنا
بسا ہوا گھر جو لے گئی تھی
وہ کربلا میں اُجڑ گیا ہے
تمام عالم۔۔۔
اعزائے شبیر ہے عبادت
جنابِ زینب کی ہے امانت
یہ نوحہ تیرے قلم سے محشر
جنابِ زہرا کی اک عطا ہے
تمام عالم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.