Pyaas bachon ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Ali Zia Rizvi
پیاس بچوں کی بھڑک اٹھی تھی پانی دیکھ کر
ہم جاتے تھے مگر ایذا رسانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
کیوں نہ روتے نوجواں بیٹے کی لاش پر حسین
ضبط ممکن ہی نہ تھا خوں کی روانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
کتنی امیدیں لگائے ہوں گی ماں بہنیں پھوپھی
اکبر گلگلوں قبا کی نوجوانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
حال اصغر کچھ نہ پوچھا ماں نے بس روتی رہی
چہرہ شبیر پر خوں کے نشانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
خاک پر پانی بہا کر شاد ہوتے تھے لعین
اہل بیت پاک کی تشنہ دہانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
کتنا خستہ حال تھا عابد کا دوران سفر
خون پشہ کٹے تھے بار بار بانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
دیکھ لے ماں باپ سہرا اس کا اے رب جلیل
یہ دعا دیتیا تھی لیلیٰ ہر جوانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
سینہ زن شبیر کی مجلس میں پا کر اے انیس
ہے دعاگو فاطمہ یہ نوحہ خوانی دیکھ کر
---پیاس بچوں کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.