Nahi dekha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Syed Rashid Abbas
کربلا میں کسی گھر کو اُجڑتا نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے کے ایسا نہیں دیکھا
اصغر تیری مادر پہ تیرا صدمہ ہے کیسا
اُس کو کبھی سائے سے گزرتا نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
صورت تو دیکھا جائو کے بے چین ہے مادر
ارمان تھا ماں نے تیرا سہرا نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
گر گر کے سنبھلتی رہی بازاروں میں زینب
پہلے کبھی بازار کا رستہ نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
یوں تو لڈے دُنیا میں کئی بار مجاہد
ہنستے ہوئے کوئی بچے کو لڑتا نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
عباس تیرے بعد یوں روتی تھی سکینہ
آنسو جو گرے اُس کے تو تھمتا نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
عباس نے بے چادری زینب کی جو دیکھی
نیزے پہ سرِ غازی سنبھلتا نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
سب قتل ہوئے تنہا ہیں سیدِ سجاد
ایسا سپہ سالار زمانے نے نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
شبیر تیرے سجدے سے زندہ ہیں نمازیں
تیروں پہ کبھی ایسا مسلہ نہیں دیکھا
تاریخ نے مانا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.