Mohamed ka nawasa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Irfan Haider
فلک پر چاند نظر آیا محرم کا
بے ساختہ آنکھوں نے میری خون بہایا
لوگوں نے مجھے روتے ہوے دیکھ کے پوچھا
شہزادی زرا یہ تو بتا غم ہے یہ کیسا
کیوں فرش عزا آپ نے گھر میں ہے بچھایا
صغرا نے کہا اہلِ مدینہ
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا نواسہ
پردیس میں مہمان ہوا ہے
نانا کے مدینے میں اداسی کا ہے ماتم
ہمشکل نبی ہے نہ شہنشاہِ دو عالم
وحشت سی برستی ہے در و بام سے ہر دم
بابا
جس دن سے گےء ہے میرے بابا
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
جس دن سے گےء ہے میرے بابا میرے گھر سے
اک لمحہ نہیں ایسا کہ آنسوں نہیں برسے
دل میرا سکینہ سے ملاقات کو ترسے
دنیا
اس غم کو سمجھتی نہیں دنیا
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
اس غم کو سمجھتی نہیں دنیا میرے نانا
صغرا پہ قیامت ہے پدر کا چلے جانا
دل کہتا ہے اس گھر کو مصیبت سے بچانا
اللّٰہ
تو دیکھ رہا ہے میرے اللّٰہ
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
تو دیکھ رہا ہے میرے اللّٰہ اداسی
احمد کا نواسہ ہے نہ احمد کی نواسی
امت کی نگاہوں میں نہیں چرم زرا سی
کعبہ
اس غم میں سیاہ پوش ہے کعبہ
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
اس غم میں سیاہ پوش ہے کعبہ بھی حرم بھی
کلثوم بھی زینب بھی شہنشاہِ امم بھی
اکبر بھی چچا جان بھی اور ان کا علم بھی
صغرا
یہ درد بتاے کسے صغرا
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
یہ درد بتاے کسے صغرا کے ہوا کیا
گھر قبر سا لگتا ہے نہ اکبر ہے نہ بابا
اس قبر میں ہے فاطمہ صغریٰ کا جنازہ
صدمہ
صغرا کو رلاتا ہے یہ صدمہ
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
صغرا کو رلاتا ہے یہ صدمہ علی اکبر
گھر والوں کی فرقت میں گزر جاے گی خواہر
دیکھوں کوئی گہوارہ تو یاد آتے ہیں اصغر
اب کیا
دامن میں میرے رہ گیا اب کیا
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
دامن میں میرے رہ گیا اب کیا میرے نانا
مظہر یہی فریاد کیا کرتی تھی صغرا
تم چاہو جو بیمار کے زخموں کا مداوا
نوحہ
عرفان سنا دو یہی نوحہ
گھر زہرا کا ویران ہوا ہے
اے لوگوں محمد کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.