Koi ho to chale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Nadeem Sarwar
کوئی ہو تو چلیں
خدایا کوئی ہو تو چلیں
استغاثہ ہے سر دار کوئی ہو تو چلیں
ایک پیاسے پہ ہے یلگار کوئی ہو تو چلیں
قافلہ سو گیا مقتل میں سر شام سبھی
رہ گیا قافلہ سالار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
ایک بیٹا ہے جو گہوارے سے اترا نہ کبھی
دوسرا بیٹا ہے بیمار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
خود کو جھولے سے گرا دیتے ہے جانے والے
کون ایسا ہے وفادار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
رہ گیا نیزوں کے جنگل میں مسافر تنہا
یہ شہادت کے ہیں آثار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
لمحہ لمحہ یہ صدا دیتی ہے عاشور کی شام
بیڑیاں ہوتی ہیں تیار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
اللّٰہ اللّٰہ یہ لہو پہنے ہوے تنہائی
لٹ گیء کس کی یہ سرکار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
یہ ہے ناموس نبی خیمے سے کیسے نکلے
کیا کرے صاحب کردار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
جانے یہ کون پس خیمہ ہے گریہ گریہ
ہے کوئی اس کا عزادار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
کس طرح سے در زنداں پہ سکینہ روی
ساتھ روی در و دیوار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
کس کے لہجے میں علی بول رہے ہیں لوگوں
کون بولا سر دربار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
بیڑیاں جس کی مصیبت پہ لہو روتی ہے
کون آیا سر بازار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
جو ہو فوج مخالف کا سپاہی نہ چلے
ہاں مگر حر سا طرفدار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
یہ صدا آج بھی مقتل سے ہلال آتی ہے
کون حق کا ہے طلبگار کوئی ہو تو چلیں
کوئی ہو تو چلیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.