Khoon rulwati
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by S. M. Naqi
زینبِ مضطر ہے اور منظر پہ منظر کربلا
خون رُلواتی رہے گی زندگی بھر کر بلا
موت کی آغوش میں بیٹے نے وہ انگڑائی لی
ساتھ جس انگڑائی کے سرور کی بینائی گئی
خون میں تر اکبر ہوئے کے خون میں تر کر بلا
زینبِ مضطر ہے۔۔۔
خون رُلواتی ۔۔۔
بہہ گیا پانی تو پھر ساری اُمیدیں رِہ گئیں
حسرتیں سب شیر کی مٹی میں مل کر رِہ گئیں
ورنہ غازی کو تھی کُوزے کے برابر کربلا
زینبِ مضطر ہے۔۔۔
خون رُلواتی ۔۔۔
نفسِ دوراں رُک گئی اور آسماں سکتے میں ہے
اور اُدھر خیمے کے در پر اک ماں سجدے میں ہے
بے زباں کیساتھ ہے پیکا کی زد پرکربلا
زینبِ مضطر ہے۔۔۔
خون رُلواتی ۔۔۔
ہائے وہ اک ناتواں اور آہنی طوقِ گِراں
اور وہ بیمار کے تلووں میں کانٹے الاماں
رو رہی ہے پائے عابد سے لپٹ کر کربلا
زینبِ مضطر ہے۔۔۔
خون رُلواتی ۔۔۔
شاہِ دیں تیروں پہ ٹھہرا ہے تیرا جسمِ فگار
زیرِ خنجر تھی مگر یوں محوِ ذکرِ کردگار
آگئی ہے تیرے سجدے میں سمٹ کر کربلا
زینبِ مضطر ہے۔۔۔
خون رُلواتی ۔۔۔
ہر نفس ہے یہ دعا اپنی عزاداری رہے
مجلس و ماتم کا ہر اک سلسلہ جاری رہے
حشر تک شاہد ہو یوں ہی اشکِ سرور کر بلا
زینبِ مضطر ہے۔۔۔
خون رُلواتی ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.