Karbala wale tera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Mirza Sikander Ali
یہ ہمارے دل میں جو ایمان ہے
کربلا والے تیرا احسان ہے
رہتی دُنیا تک ہے تیرا غم حسین
رُک نہیں سکتا تیرا ماتم حسین
ہم اُٹھائیں گے تیرا پرچم حسین
تیرے پرچم کی انوکھی شان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
آندھیاں اُٹھیں گی طوفان آئیں گے
تیرے ماتم سے نہ ہم گھبرائیں گے
ہر فضائے ظلم پر چھا جائیں گے
یہ ہمارا عہد ہے پیمان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
حشر تک لہرائے گا پرچم تیرا
کم نہیں ہو گی کبھی اس کی ضیا
دے رہا ہے آج بھی درسے وفا
ہائے کیا تیرے علم کی شان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
لاکھوں اب طوفان اُٹھیں آندھی چلے
لاکھ ہوں دار و رسن کے مرحلے
صبر کے خالق تیرے پرچم تلے
اب ہمیں ہر مرحلہ آسان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
خود مسلمانوں نے لُوٹا گھر تیرا
سچ تو یہ ہے اے شہیدِ کربلا
ہو گئی تجھ پہ ستم کی انتہا
کیا امامِ وقت کی پہچان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
سرورِ دین کام جو تُو نے کیا
حضرتِ ایوب سے کب ہو سکا
تُو نے اکبر سا پسر بھی دے دیا
صبر تیرے صبر پر حیران ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
ریگ ذرے گرم پر کاٹا گیا
ظلم کے خنجر سے جب تیرا گلا
حق پُکار اُٹھا شہیدِ کربلا
رہتی دُنیا تک تیرا فرمان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
تیرے ہاتھوں پر جو اک معصوم تھا
پیاس کی شدت سے جو مخموم تھا
کیا لعینوں کو نہیں معلوم تھا
تیرے ہاتھوں پر بھی اک قرآن ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
بے زبان کے رن میں آنے کی ادا
دشمنوں کے دل ہلنے کی ادا
مسکرا کر تیر کھانے کی ادا
ہر ادا میں حق کی اک اعلان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
اے ظہیر اک یہ بھی کارِ ثواب
کہہ کے میں نے یا علی یا بو تراب
کتنے چہروں سے اُلٹ دی ہے نقاب
نام حیدر قلب کی میزان ہے
کربلا والے تیرا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.