Hoagaya qatl shahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Mir Bober Ali
ہوگیا قتل شہ کربوبلا واویلا
روتے ہیں پیٹ کے سر أہل عزا واویلا
تیر سے ہوگیا زخمی علی اکبر کا جگر
ام لیلیٰ نے کہا لاشے پہ اے نورِ نظر
ماں سے کچھ بات کرو اٹھکے زرا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
ہاے جلتے ہوئے صحرا میں تڑپ بچوں کی
ہوگےء نہر پہ عباس کے بازو زخمی
کوئی بچوں کا محافظ نہ رہا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
لاش دولہے کی کچھ اس طرح سے پامال ہوی
ام فروہ نے جو دیکھا تو نہ پہچان سکی
ہاے قاسم پہ ہوی کیسی جفا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
کٹ گےء پیاس میں پھر عون و محمد کے گلے
فدیہ ء راہ خدا ہوگےء گودی کے پلے
ہوگیا خیموں میں کہرام بپا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
فاطمہ نے بڑے نازوں سے جسے پالا تھا
جو پیمبر کے گھرانے ہی کا اجیالا تھا
عصر عاشور کٹا اسکا گلا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
ظلم ڈھاتے رہے سجاد پہ ہر وقت لعیں
بے ردا دیکھ کے زینب کو تڑپتی تھی زمیں
آسماں گریہ کناں غم سے ہوا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
جل گئے خیمے تو سیدانیاں آی بن میں
لاشے جتنے بھی تھے بے گورو کفن تھے رن میں
چھن گئی بی بیوں کے سر سے ردا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
اے ببر روک قلم ٹکڑے جگر ہوتا ہے
سن کے نوحہ تیرا ہر جن و بشر روتا ہے
چھن گئی چاروں طرف غم کی فضا واویلا
ہوگیا قتل شہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.