Har nafas hai ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Ali Zia Rizvi
ہر نفس ہے یہ ورد زینب زار
یاعلی یاحسین یاعباس
موت ہے دور زندگی ہے دشوار
یاعلی یاحسین یاعباس
ہر نفس ہے یہ ورد
صبح جس کی اذان گونجی تھی
بس وہی عمر بھرکی پونجی تھی
بعد اکبر کہاں سکون و قرار
یاعلی یاحسین یاعباس
ہر نفس ہے یہ ورد
ظلم تھا اپنی آخری حد پر
حلق اصغر تھا تیر کی زد پر
عرش تھرا کے رہ گیا اک بار
یاعلی یاحسین یاعباس
---ہر نفس ہے یہ
چار جانب ہے شامیوں کا ہجوم
ایسی رونق ہے جیسے عید کی دھوم
جشن رسوائی ہے سر بازار
یاعلی یاحسین یاعباس
---ہر نفس ہے یہ
شمر کے خوف سے جو رو نہ سکی
وہ سکینہ کبھی جو سو نہ سکی
آکے زنداں میں سوئی آخر کار
یاعلی یاحسین یاعباس
---ہر نفس ہے یہ
اک بیمار کی ہے یہ تو قید طوق
گردن میں پاوں میں زنجیر
وہ لٹے قافلے کا ہے سالار
یاعلی یاحسین یاعباس
---ہر نفس ہے یہ
کاش کوئی اس کی تنابیں کس جائے
کاش یہ سر زمین دھنس جائے
بے ردا ہیں حرم سر دربار
یاعلی یاحسین یاعباس
---ہر نفس ہے یہ
ان کے سینوں میں ہو یقین کی ضیا
شاہد نوحہ گر کی ہے یہ دعا
آئے روضوں پہ آپ کے غمخوار
یاعلی یاحسین یاعباس
---ہر نفس ہے یہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.