Ghurbat mein fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Hadi Ali Khan Muslim
غربت میں فاطمہ کا آباد گھر لٹا ہے
یہ کربلا میں اختر کیا سانحہ ہوا ہے
لاشے پڑے ہیں کس کے خون کس کا یہ بہا ہے
ٹہرے نظر جہاں بھی منظر لہو بھرا ہے
میداں کا زرہ زرہ آواز دے رہا ہے
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
دشتِ بلا میں سب نے شادی کا سوگ دیکھا
کبرا بنی تھی دلہن قاسم بنا تھا دولہا
پامال رن میں دولہا تازہ دلہن ہے بیوہ
کاندھے پہ شاہ دیں کے نوشاہ کا ہے لاشہ
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
خیمے کے در بچے کوزے لیےء کھڑے ہیں
عباس سر سے پا تک خوں میں نہا گےء ہیں
مشکیزہ چھد گیا ہے شانے کٹے ہوئے ہیں
تھامے ہوئے کمر کو شبیر رو رہے ہیں
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
یوں اکبر جواں کی مقتل سے لاش آی
سینے پہ زخم تازہ ذوالفوں میں خاک رن کی
اللہ جانتا ہے زینب پہ جو بھی گزری
یہ سوچتی ہے لیلیٰ کس طرح اب جیےء گی
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
شبیر لاش اصغر خیمے میں ایسے لاے
پیاسے گےء تھے رن کو خوں میں نہا کے آے
ہونٹوں پہ مسکراہٹ گردن پہ تیر کھاے
دور خزاں میں جیسے اک پھول مسکراے
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
کوفے میں داخلہ بھی افتاد ایک نیء تھی
بے درد راستوں پر اولاد مصطفیٰ کی
سہمی ہوئی سکینہ آنکھوں میں ایک اداسی
زینب کی بے ردائی سجاد کی اسیری
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
دربار شام کا تھا اور قافلہ کھڑا تھا
سردار دو جہاں کا سر طشت میں رکھا تھا
ہونٹوں پہ شاہ دیں کے وہ ظلم ہو رہا تھا
زینب کے تن بدن میں لرزا پڑا ہوا تھا
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
بگڑی ہوئی وہ دنیا بدلا ہوا زمانہ
کمسن یتیم بچی ظالم کا تازیانہ
روشن ضمیر قیدی تاریک قید خانہ
ماں پیٹتی رہی سر اور چل بسی سکینہ
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
جب اربعین کرنے کنبہ نبی کا پہنچا
میدان کربلا میں ایک حشر کا سماں تھا
قبر حسین کانپی ماتم کا شور اٹھا
زینب سنا رہی تھی روداد شام و کوفہ
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
بیتے ہوئے دنوں کے سب زخم اب ہرے تھے
زینب یہ سوچتی تھی ہاتھوں سے دل کو تھامے
عباس کی لحد پر جاؤں گی اب میں کیسے
زنداں میں ہے سکینہ آنکھوں میں ہے اندھیرے
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
مرقد پہ شاہ دیں کے نالے رباب کے تھے
جا کر وطن یہ دکھیا روداد کیا سناے
وارث نہیں ہے سر پر بچے بھی مجھ سے بچھڑے
اپنی لحد میں والی مجھکو بھی اب چھپالے
غربت میں فاطمہ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.