Ay karbala mein haq
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Ali Zia Rizvi
اے کربلا میں حق کے سفیروں سلام لو
اے بے کس و یتیموں اسیروں سلام لو
اے حامیان اہل پیمبر تمہیں سلام
اے ناصران بے کس و مضطر تمہیں سلام
اے کربلا کے حمزہ و جعفر تمہیں سلام
اے پاسبان عترت حیدر تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
گھر بھر کے لاڈلے علی اکبر تمہیں سلام
اے فاطمہ کے لعل کے دلبر تمہیں سلام
برچھی لگی ہے کیسی جگر پر تمہیں سلام
سونا پڑا ہے اب یہ بھرا گھر تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
قاسم کی ہائے مرگ جوانی تمہیں سلام
خوں میں بھری حسن کی نشانی تمہیں سلام
اے تین دن کی تشنہ دہانی تمہیں سلام
شہزادے بند ہو گیا پانی تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
شیروں کی شیر ثانی حیدر تمہیں سلام
کیا تھی مجال روکتا لشکر تمہیں سلام
پانی کو تم نے مار دی ٹھوکر تمہیں سلام
بس لوٹ آئے مشک کو بھر کر تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
اے فوج شہہ کے ننھے سپاہی تمہیں سلام
کیا خوب تھی تمہاری لڑائی تمہیں سلام
ایسی زباں لبوں پہ پھرائی تمہیں سلام
الٹا کے رکھ دی ساری خدائی تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
تیروں سے چھلنی جسم مطاہر تمہیں سلام
باقی نہیں لباس بدن پر تمہیں سلام
پامال لاش سبط پیمبر تمہیں سلام
نیزے پر ورد کرتے ہوئے سر تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
دکھ اے سکینہ تم نے اٹھائے تمہیں سلام
بابا بھی لوٹ کر نہیں آئے تمہیں سلام
رخسار پر طمانچے بھی کھائے تمہیں سلام
نازک سے کان خوں میں نہائے تمہیں سلام
---اے کربلا میں حق کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.