Ajeeb hai dastane
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Moharram recited by Sachay Bhai
عجیب ہے داستانِ غم عجیب ہے
نبی کی عطرت پہ یہ ستم عجیب ہے
بُھولنے والی بات نہیں تھی
گھر گھر اس کا چرچا تھا
یہ تو کل کی بات تھی خود اپنی
آنکھوں سے دیکھا تھا
مولائی کا تاج نبی نے
خُم میں اس کو عطا کیا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
اک ہی نور کے دو ٹُکڑے ہیں
اک محمد اک علی
دونوں ہی محبوبِ الٰہی
دونوں کو معراج ہوئی
اک کو حق نے کر دیا ظاہر
اک کو پردے میں چُھپا دیا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
زندہ باد ہے جذبہ اے ماتم
محنت اب رنگ لائی ہے
چودہ سو سالہ نفرت
اب کُھل کر سامنے آئی ہے
آج یزیدیت نے پردہ
رُخ سے اپنے ہٹا دیا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
ٹھہر نہیں سکتے تھے بغیر
عزن فرشتے جس در پر
نقش نشانِ پائے محمد
ساکت تھے جس کی چوکھٹ پر
وائے مسلمانوں ہو تم پر
تم نے وہ در جلا دیا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
ہاتھوں میں ہے شمر کے خنجر
زانُوں کے نیچے ہے حُسین
خیمے کے در پر کرتی ہے
زینب سر کُھولے ہوئے بین
بابا اب تم کب آئو گے
بھائی کا کٹتا ہے گلا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
سر کو تن سے جدا کیا
سر چڑھا دیا پھر نیزے پر
لاشوں پر گھوڑے دوڑائے
بُجھی نہ دل کی آگ مگر
کلمہ گویوں نے خود اپنے
نبی کے گھر کو جلا دیا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
ایسے میںاک بچی نکلی
خیموںسے گھبرائے ہوئے
خون ٹپکتا تھا کانوں سے
رُخ پہ یتیمی چھائی ہوئی
کانپ رہی تھی خوف سے وہ
اور شمر تماچے مارتا تھا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
دامن میں تھی آگ لگی
سوئے نجف تھا رُخ اُس کا
روتی تھی چلاتی تھی
دے رہی تھی بابا کو صدا
روٹھ گئے کیوں آپ سکینہ سے
بابا کیا کی تھی خطا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
بین سکینہ کے سُن سُن کر
تھراتی تھی لاشِ حُسین
ساحل پر اک لاشہ
اُٹھ اُٹھ پڑتا تھا ہو کر بے چین
آتی تھی رہ رہ کہ صدا جب
آجائو آ جا ئو چچا
عجیب ہے داستانِ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.