Wo dekho pani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Mesum Abbas
وہ دیکھو پانی آ رہا ہے
پرچم ہوا میں لہرا رہا ہے
وہ دیکھو پانی آ رہا ہے
دیکھو الم ہے دریا سے آتا
اب نہ رہے گا کوی بھی پیاسا
پرچم ہوا میں لہرا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
بولی سکینہ نزدیک آؤ
اے پیاسے بچوں کوزے اٹھاؤ
بابا چچا کو گھر لا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
جو سب سے چھوٹا گھر میں ہے بچہ
پہلے اسی کو پانی ملے گا
اصغر ہے پیاسا گھبرا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
حلق بنا لو کوزے اٹھا لو
جو سو گےء ہے اسکو جگا لو
خود چل کے دریا اب آ رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
جی بھر کے تم سب پانی کو پینا
آخر میں سب سے بالی سکینہ
پانی پیےء گی وعدہ رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
کہتے تھے اعدا پانی نہ دیں گے
خوش ہو کے اب ہم پانی پیےنگے
لشکر یزیدی شرما رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
ناد علی کو مشک و علم پر
دم کرتی رہتی تھی میں جو عسکر
اس کا اثر اب رنگ لا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
دیکھو زمیں پہ گرنے نہ پاے
پانی چچا ہے محنت سے لاے
وقت مصیبت اب جا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
پانی سکینہ تم سب کو دینا
بابا سے لےکر مشکیزہ اپنا
غازی کا بیٹا سمجھا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
آیا علم تو بولی سکینہ
اے پیاسے بچوں مشکل ہے جینا
میرا یہ کہنا رلوا رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
پانی کہاں کا اب پیاس کیسی
امید کیسی اب آس کیسی
مجھکو یہ جملہ شرما رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
ریحان و میثم کیا تھا وہ منظر
بچوں سے کہتے تھے جب ستمگر
اب بولو غازی گھر آ رہا ہے
وہ دیکھو پانی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.