Sakina pani aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Ameer Hasan Aamir
اٹھو اصغر میرے پیاسے وہ دیکھو پانی آیا ہے
سکینہ پانی آیا ہے سکینہ پانی آیا ہے
ترس شام غریباں میں کسی نے ہم پہ کھایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
یہ کہہ کر خاک سے زینب نے بچی کو اٹھایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
بھلا کب تک یونہی پیاسی رہوگی اٹھو ضد چھوڑو
چچا کا واسطہ دیتی ہوں یہ فاقہ ابھی توڑو
اسی پانی کے خاطر خون میں عمو نہایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
زبان خشک میں بیٹی تیرے کانٹے پڑے ہونگے
فقط دو گھونٹ پی لے تیرے احسان بڑے ہونگے
ستم پردیس میں تجھ پر بہت قسمت نے ڈھایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
نہ جانے سارا دن مقتل میں کیا گزری ہے پیاسے پر
لو کچھ پانی چھڑک آؤ علی اصغر کے لاشے پر
زرا سے سن میں اس نے پیاس کا صدمہ اٹھایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
لبوں کو تشنگی کی تیر سے آزاد کر بیٹی
نہ اب اس درجہ رو رو کر چچا کو یاد کر بیٹی
غبارِ تشنگی کب سے تیرے چہرے پہ چھایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
سنا جس دم سکینہ نے پھپھی سے نام پانی کا
خیال آنے لگا رہ رہ کے عمو کی جوانی کا
یہ کہہ کر خونِ دل آنکھوں سے بچی نے بہایا ہے
یہ پانی کون لایا ہے یہ پانی کون لایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
کلیجہ پھٹ گیا ننھی سی جان کا شدت غم سے
لپٹ کے دیر تک کہتی رہی عمو کے پرچم سے
پیونگی ہاتھ سے اس کے جسے سقہ بنایا ہے
یہ پانی کون لایا ہے۔۔۔
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
میں اس پانی کو کس دل سے بتاؤ منہ لگاؤں گی
علی اصغر سے کیسے حشر میں نظریں ملاؤں گی
تصور پر میرے اب تک میرا بے شیر چھایا ہے
یہ پانی کون لایا ہے۔۔۔
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
دعا مرنے کی میرے کیجیےء شاہ مدینہ سے
یہ پانی کس طرح اترے گا حلق سکینہ سے
پھپھی اماں اسی پانی نے عمو سے چھڑایا ہے
یہ پانی کون لایا ہے۔۔۔
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
جزاے خیر دے اس کو خدا اتنی دعا کر دو
اٹھو کچھ شکریہ تو حر کی بیوہ کا ادا کر دو
ہمارا عالم غربت مت اس نے دل بڑھایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
قرار آتا نہیں تھا عامر و اختر بے چاری کو
چچا کی یاد آتی تھی غمِ فرقت کی ماری کو
بڑی مشکل سے زینب نے یہ کہہ کہہ کر چھپایا ہے
سکینہ پانی آیا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.