Pyason ka zikr
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Others
پیاسوں کا ذکر تشنہ دہانی کے ساتھ ہے
نام حسین آج بھی پانی کے ساتھ ہے
اکبر سناں کو دل سے لگا کر نہ جان دو
بابا کا دل تمہاری جوانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
اکبر سا نوجواں ہوے اصغر سا بے زباں
جو ہے شہید تشنہ دہانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
کہتے ہیں حبیب کی پیروں کی ضعف تھی
لیکن جو حوصلہ ہے جوانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
اللّٰہ کتنی تیز ہے اصغر کی تشنگی
مڑتی ہوی نگاہ بھی پانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
کیا جانے کتنی پیاس میں اصغر نے جان دی
جو بات ہے وہ تشنہ دہانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
عباس کہہ رہے ہیں سکینہ کی یاد میں
بیٹی چچا کی جان بھی پانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
پیاسوں کا بیکسوں کا شہیدوں کا تذکرہ
اے فضل آنسوؤں کے روانی کے ساتھ ہے
پیاسوں کا ذکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.