Pani piyo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Ali Shanawar
سادات پیاسے رہ گےء
پانی پیو تو یاد کرو پیاس امام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ شہیدوں کے نام کی
خنجر تلے حسین کو پانی نہیں ملا
پیاسوں کرو قبول یہ تحفہ حسین کا
چاہت ہے یہ حسین علیہ السّلام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ۔۔۔
پانی پیو تو یاد کرو۔۔۔
جنت میں کر چکا ہے خدا جس کا اہتمام
کوثر رکھا ہے آیت کوثر میں جس کا نام
جاگیر یہ سبیل ہے بارہ امام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ۔۔۔
پانی پیو تو یاد کرو۔۔۔
آتی ہے اس سبیل پہ اجڑی وہ بی بیاں
یعنی علی و فاطمہ زہرا کی بیٹیاں
یہ بارگاہ بھی ہے شہ تشنہ کام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ۔۔۔
پانی پیو تو یاد کرو۔۔۔
پانی کا انتظار سکینہ سے پوچھیےء
اصغر کی ماں رباب حزینہ سے پوچھیےء
رسم سبیل جس نے زمانے میں عام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ۔۔۔
پانی پیو تو یاد کرو۔۔۔
جب کربلا شناور و سلمان جایینگے
پیاسوں کے نام پر وہاں پانی پلایینگے
زہرا کی نوکری ہے یہ خدمت امام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ۔۔۔
پانی پیو تو یاد کرو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.