Mushkil may hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Ameer Hasan Aamir
مشکل میں ہے حسین مصیبت میں ہے حسین
بابا مدد کو آیےء مشکل میں ہے حسین
برسا رہا ہے آگ بیابان کربلا
اکبر گرے ہیں برسر میدان کربلا
منہ تک رہا ہے بیٹے کا میہمان کربلا
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
تقدیر ہے حسین کی غربت پہ اشک بار
کڑیل جواں سے شہ کی ضعیفی ہے شرمسار
اکبر نے کچھ حسین سے مانگا ہے پہلے بار
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
غربت میں نبضِ جاں کو روانی کہاں سے دے
تو ہی بتا دے یوسف ثانی کہاں سے دے
بابا سے جان مانگ لے پانی کہاں سے دے
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
ہے انتہا حسین کے رنج و ملال کی
خواہش کہاں سے پوری کرے نونہال کی
حالت ہے غیر ثاقیء کوثر کے لال کی
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
مقتل میں سر جھکائے ہے تشنہ دہاں حسین
اکبر کو کیسے شاد کرے خستہ تن حسین
ہاتھوں کو مل رہا ہے غریب الوطن حسین
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
نورِ نظر کی پیاس سے حالت عجیب ہے
عباس ہی ہے ساتھ نہ دریا قریب ہے
اللہ رے حسین کا کیسا نصیب ہے
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
ہونٹوں پہ ایسی پیاس ہے کڑیل جوان کے
چبھتے ہیں دل میں باپ کے کانٹے زبان کے
چہرہ دھواں دھواں ہے تو لالے ہیں جان کے
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
کملہ رہی ہے پیاس گلاب حیات کو
بے نور کر نہ جاے پسر کاینات کو
حسرت سے دیکھتی ہے نگاہیں فرات کو
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
بے چینیوں نے گھیرا ہے زہرا کے چین کو
صدمہ بڑا ہے عامر و اختر حسین کو
پانی سی چیز دے نہ سکا نورِ عین کو
شرما رہا ہے بوڑھا پدر اپنے آپ سے
دو گھونٹ پانی مانگا ہے بیٹے نے باپ سے
مشکل میں ہے حسین۔۔۔
بابا مدد کو آیےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.