Mashko alam udas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Ali Zia Rizvi
مشک و علم اداس ہے سقہ اداس ہے
بنت شہہ امم کوئی دن کی پیاس ہے
---مشک و علم اداس ہے
کہتا ہے کون مشک علم سے ہے مبتشر
لپٹی ہوئی چچا سے بھتیجی کی آس ہے
---مشک و علم اداس ہے
پانی ملا تو کہتی تھیں اماں بلائیے
مجھ سے کہیں سوا علی اصغر کی پیاس ہے
---مشک و علم اداس ہے
یہ کون ہے فرات کے ساحل پہ تشنہ لب
دریا تڑپ اٹھا ہے سمندر اداس ہے
---مشک و علم اداس ہے
اے تیر حرملا کہیں رستے میں ٹھہر جا
مادر کے دل کا تجھ کو اگر کچھ بھی پاس ہے
---مشک و علم اداس ہے
اے ذوالجناح دور اسے لے نہ جائیو
تیرا سوار فاطمہ کی کل اساس ہے
---مشک و علم اداس ہے
کل تک یہاں سکون تھا خیمے تھے لوگ تھے
اب آگ ہے دھواں ہے لہو ہے حراس ہے
---مشک و علم اداس ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.