Jab bhi piyo pani
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Farhan Ali Waris
جب بھی پیو پانی حسین ابنِ علی کا نام لو
داستاں دیکھو اٹھا کر اس کے ماضی حال کی
اب بھی پانی پر حکومت ہے علی کے لال کی
یہ سبیلوں کی فضا سے بھی کچھ پیغام لو
...جب بھی پیو پانی
جب لگاؤ گے سبیلیں خوش رہے گا دستگیر
پانی پیاسوں کو پلاؤ کیا غریب اور کیا امیر
رب کو بھی راضی کرو زہرا سے بھی انعام لو
...جب بھی پیو پانی
زندہ ہے یہ پانی حسین ابنِ علی کے نام سے
پانی پلاؤ سبیلیں لگاؤ
یہ رسم جاری ہویء ہے بڑے قبیلوں سے
شفا ملے گی نیازوں سے اور سبیلوں سے
پانی پلاؤ سبیلیں لگاؤ
محمد کا پیاسہ نواسہ ہے یہ
پانی پلاؤ سبیلیں لگاؤ
لوگ اب مجلسِ شبیر میں لاتے ہیں اسے
صدقہ شبیر کا پیاسوں کو پلاتے ہیں اسے
ماتمی شاہ کے آنکھوں سے لگاتے ہیں اسے
جب عزادار سبیلوں میں سجاتے ہیں اسے
زخم جاں سارے ہی سینے کے لئے آتے ہیں
انبیاء بھی اسے پینے کے لئے آتے ہیں
...جب بھی پیو پانی
ان سبیلوں کا ہے پانی آب کوثر سے سوا
اسکو پینے سے ہی ملتی ہے مریضوں کو شفاء
یہ بھی ہے پانی مگر اس سے دوا کا کام لو
...جب بھی پیو
ہتھکڑی اور بیڑیاں ہیں بس غم شہ کی اساس
اصل میں احرام غم ہے تن پہ یہ کالا لباس
کربلا جاتے ہوئے ہمراہ یہ احرام لو
...جب بھی پیو پانی
پانی پیو تو یاد کرو پیاس امام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ شہیدوں کے نام کی
ان سبیلوں سے ہی ملتے ہیں جناں کے راستے
درس دیتی ہیں سبیلیں اہل دل کے واسطے
تھنڈا پانی جب پیو تشنہ لبوں کا نام لو
...جب بھی پیو پانی
اے امام عصر آؤ دیکھنے یہ معجزہ
غم منایا جا رہا ہے آپ کے اجداد کا
ہم غریبوں سے کبھی عشق عزا کا جام لو
...جب بھی پیو پانی
فرحان و مظہر عابدی سر پیٹ کر کہو
اے رونے والوں روکے قیامت بپا کرو
اسلام میں ہے حکم زبیحا جو کوئی ہو
پیاسہ ہو یا نہ ہو اسے پانی ضرور دو
لیکن یہ کیسا ظلم ہے اے مومنوں سنو
پیاسہ کیا زبح نبی کے نواسے کو
دشمن کو بھی حسین نے پیاسہ نہیں رکھا
لیکن میرے حسین کو پانی نہیں ملا
پانی پیو تو یاد کرو پیاس امام کی
پیاسوں سبیل ہے یہ شہیدوں کے نام کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.