Darya behta raha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Nadeem Sarwar
اے وائے نہرِ علقمہ
دریا بہتا رہا دریا بہتا رہا
سامنے اُسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
دریا بہتا رہا۔۔۔
بنا جن کی خاطر پانی اُنہی کو ملا نہ
اُنہی سے تو سیکھا اس نے زمیں پر برسنا
ستم ہے دیکھا کر ان کو ہے پانی بہانا ہائے
دریا بہتا رہا دریا بہتا رہا
سامنے اُسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
دریا بہتا رہا۔۔۔
سویرے اسی دریا پہ علم والا آیا
کسی تشنہ لب بچی کا وہ مشکیزہ لایا
چھدی مشک اُس پیاسے کی وہ واپس گیا نہ ہائے
دریا بہتا رہا دریا بہتا رہا
سامنے اُسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
دریا بہتا رہا۔۔۔
وہ جس کی اذاں گونجتی تھی سویرے سویرے
چڑھا دن تو بابا اُس کا اُسی کو سنبھالے
پُکارا ہے خاک اب دنیا تیرے بعد بیٹا ہائے
دریا بہتا رہا دریا بہتا رہا
سامنے اُسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
دریا بہتا رہا۔۔۔
اُدھر بے کفن تھا بھائی بہن بے ردا تھی
جلاتی ہوئی خیموں کو عجب شام آئی
کوئی ماں پُکاری بابا لُٹا میرا کنبہ ہائے
دریا بہتا رہا دریا بہتا رہا
سامنے اُسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
دریا بہتا رہا۔۔۔
امیرِ عرب کا بیٹا لباسِ غریبی
ریحان اور سرور ہم نہ یہ بھُولے کبھی بھی
وہ دریا کا بہتا پانی وہ پیاسے کا سجدہ ہائے
دریا بہتا رہا دریا بہتا رہا
سامنے اُسی دریا کے پیاسے تڑپتے ہیں
دریا بہتا رہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.