Ay nehre alqama
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Sachay Bhai
پیاسا ہے تین روز سے کنبہ رسول کا
اے نہری علقمہ
کچھ تجھ سے دور بھی نہیں پیاسوں کا قافلہ
اے نہرِ علقمہ
اللّٰہ رے وفاے علمدار کربلا
قبضہ کیا فرات پہ پانی نہیں پیا
اے نہرِ علقمہ
سوکھی ہوی زبان سے بیٹی حسین کی
اپنے چچا کے واسطے کرتی رہی دعا
اے نہرِ علقمہ
حسرت سے دیکھتے رہے بچے سوے فرات
سقے اہلبیت نہ خیمے تک آ سکا
اے نہرِ علقمہ
پانی کے ایک گھونٹ کا کرتا ہوا سوال
اکبر سا نوجوان پیاسا چلا گیا
اے نہرِ علقمہ
چھ ماہ کے صغیر نے کھایا ستم کا تیر
بانو کے نونہال کو پانی نہیں ملا
اے نہرِ علقمہ
تو سامنے رواں تھی تیرے ہوتے شرم کر
پیاسا گیا جہاں سے محمد کا لاڈلا
اے نہرِ علقمہ
آے گا پھر پلٹ کے نہ زہرا کا نور عین
اب لاکھ کروٹیں لے وہ لمحہ گزر گیا
اے نہرِ علقمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.