Al atash ki dare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Tableegh e Imamia
العتش کی درِ خیمے سے صدا آنے لگی
مہرِ پُرتاب و تپش اپنے سفر پر جو چلا
روشنی ہو گئی دریا کا کنارہاچمکا
رفتہ رفتہ یہ سماں دھوپ کی شدت میں ڈھلا
ریت میں آگ لگی دشت حرارت سے جلا
گرم ہو کہ جو صحرا سے ہوا آنے لگی
العتش کی درِ ۔۔۔
سُن کہ عباس بڑھے اشک فشاں سوئے حرم
دیکھا بچوں کی جو یہ تشنہ لبی کا عالم
خشک ہونٹوں پہ زباں پھیر رہے تھے پیہم
کہا شہزادی سکینہ نے یہ بادیدئہ نم
تین دن ہو گئے ہیں کر نہ سکے لب قلبی
میں بھی پیاسی ہوں چچا جان علی اصغر بھی
العتش کی درِ ۔۔۔
ہائے عباس جھکائے سر شِہ کے قریب
پائوں پر شیر نے رکھ دی شاہِ والا کے جبیں
جاگ اُٹھا قلبِ وفادار میں پھر سوزِ یقیں
عرض کی رن کی رضا دو مجھے قبلہِ دیں
شِہ کو عباس کا اسرارِ رضا تھا درپیش
عشق کو مرحلہِ ہجرِ وفا تھا درپیش
العتش کی درِ ۔۔۔
جب بالی سکینہ آقا العتش کہتی ہے
ٹوٹ جاتا ہے میرے دل کا نگینہ آقا
اب تو کچھ اور ہی کہتا ہے قرینہ آقا
آپ پر سایہِ سرکارِ مدینہ آقا
حُکم ہو جائے تو اس شان سے پانی لائوں
قید کر موجِ کوثر کی روانی لائوں
العتش کی درِ ۔۔۔
تم چلے جائو گے رہ جائیں گے اک ہم تنہا
رنج پر رنج سہے جائیں گے اک ہم تنہا
آہ کس کس کا کیئے جائیں گے ماتم تنہا
ہم سے اُٹھے گا بہتر کا نہ یہ غم تنہا
کیا تمہیں بن کی بلائوں کے حوالے کر دوں
شمع روشن کو ہوائوں کے حوالے کر دوں
العتش کی درِ ۔۔۔
جائو بھائی تمہیں اللہ و نبی کو سونپا
لو تمہیں سایہِ دامانِ علی کو سونپا
جو سبھی کا ہے خُدا اُسکے ولی کو سونپا
یعنی تم جس کی امانت ہو اُسی کو سونپا
ہم تو ہر حال میں ہیںصابر و شاکر عباس
لو علم اور خُدا حافظ و ناصر عباس
العتش کی درِ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.