Akbar ki pyas ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Mir Bober Ali
بھولو نہ مومنوں کبھی سرور کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو علی اصغر کی پیاس کو
تا حشر کیوں نہ ساتوں سمندر کرے سلام
شبیر ابنِ ساقیِ کوثر کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
کرلینے یاد جب کوئی پانی کرے طلب
ہم شکل مصطفیٰ علی اکبر کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
وہ صبر تھا کہ پیاس کا شکوہ نہیں کیا
لاکھوں سلام زینب مضطر کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
ہر موسم عزا میں سبیلیں سجا کے ہم
کرتے رہیں گے یاد بہتر کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
علان کررہی تھی یہ ان میں زبان خشک
آنکھوں سے دیکھلو علی اصغر کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
سینے میں تیرے دل نہیں پتھر ہے حرملہ
کیوں تیر سے بجھاتا ہے اصغر کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
چالیس سال سیدے سجاد کرکے یاد
آنسوں بہاتے رہتے تھے سرور کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
آے نظر جو مشک و علم تمکو ایک ساتھ
کر لینا یاد دختر سرور کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
اوروں کا ذکر کیا ہے جگر تھام کر غلام
خنجر سے پوچھ شمر کے سرور کی پیاس کو
اکبر کی پیاس کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.