Aasman barsa de
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Pyaas recited by Farhan Ali Waris
آسمان برسا دے پانی
پانی برسا دے آسمان
دیکھ وہ پیاسے بچے شہ کے
ہاتھوں میں ہے خالی کوزے
دیکھ ادھر دریا کی روانی
اس پہ ستم ہے تشنہ دہانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
مالک کوثر پانی کو ترسے
اور پانی پھر بھی نہ برسے
سوکھے ہے لب اور زبانیں
رکنے لگی سانسوں کی روانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
آسماں تجھکو ترس نہ آیا
اب تک نہ پانی برسایا
سوکھے ہوے کوزے بھی سناے
تشنہ لبوں کے غم کی کہانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
دشت میں ہر سوں ظلم کے لشکر
پہرے لگاے ہیں پانی پر
قید ہوی دریا کی موجیں
گھیرے ہوے ہے ظلم کے بانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
تو تو ہے سیراب اس نعمت سے
سوچ زرا لیکن شدت سے
تجھکو جا کر کون بتائے
تشنہ لبی کے کیا ہے معانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
دیکھنا اک دن آے گا وہ
پانی سے محروم رہے جو
سارے جگ میں ہونگی سبیلیں
تشنہ لبوں کی بن کے نشانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
کہتی ہے تجھ سے خاک بیاباں
بچے ہیں بیتاب ہراساں
آتی ہے رونے کی صداییں
کہتے ہیں رو کر پانی پانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
کون ہے ان پر رحم جو کھاے
اور پیاسوں کو پانی پلاے
دور ہے یہ اپنے وطن سے
آے ہیں کر کے نقل مکانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
اشکوں سے پانی پیاس بجھای
پیاسے دیتے ہیں یہ دہائی
دیکھ کے روتے ہیں دریا کو
سوکھے لبوں کا رنگ ہے دھانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
آج بھی دل زخم ہے تازہ
اس سے تو کر لے اندازہ
پانی پییں فرحان و مظہر
پیاسوں پہ کر کے فاتح خوانی
آسمان برسا دے پانی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.