Lekar janaza dosh
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Mirza Sikander Ali
لے کر جنازہ دوش پہ شیرِ خدا چلے
دارِ فنا کو چھوڑ کے جب مصطفیٰ چلے
دُنیا اُجڑ گئی کے مدینہ اُجڑ گیا
سادات ساتھ ساتھ یہ کرتے بُقا چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
نبیوں کا ختم ہوتا ہے دُنیا سے سلسلہ
احمد چلے جہاں سے کُل انبیائ چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
کیا ہو گیا علی کو جو خاموش چل دیئے
رسی گلے میں ڈال کے جب اشقیائ چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
سب جانتے ہیں کیا ہوا شبر کی لاش پر
کیا کیا مصیبتیں ہوئیں اور تیر کیا چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
کر ب و بلا کی آج ہی بنیاد پڑ گئی
کس کو بیٹھائے تخت پر اور کس طرح چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
طے ہو رہا ہے کس طرح مارے حسین کو
ہے کون ایسا لے کے انہیں کربلا چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
برباد کس طرح کرے زہرا کے باغ کو
طوفان کس طرح کا اور کیسی ہوا چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
نوحہ یہ نور کا ہے سکندر کی ہے زبان
پڑھتے ہوئے ہر ایک یہ کر کے عزا چلے
لے کر جنازہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.