Karti hai fughan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Anj. Parwane Shabbir
کرتی تھی فغاں فاطمہ زہرا میرے بابا
بیٹی ہوی اب آپ کی تنہا میرے بابا
بے چین بہت آپ کے ہے دونوں نواسے
آجایےء گھر ہو گیا سونا میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
لاشے پہ محمد کے یہی کہتی تھی زہرا
یوں مجھ سے خفا ہو کے نہ جانا میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
ہے تیری شہادت سے ہر ایک سمت اداسی
اب ہو گیا سنسان مدینہ میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
رونے بھی نہیں دیتا مجھے تم پہ زمانہ
گھٹ گھٹ کے میں اب تک رہوں زندہ میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
اس طرح بھی بیٹی سے خفا ہوتا ہے کوی
دیتی ہے صدا آپ کی زہرا میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
حسنین یہ کہتے ہیں نہیں پوچھتا کوی
کیا کہہ کے انہیں دوں میں دلاسہ میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
پاس اپنے بلا لو تو سکوں آے گا مجھکو
جب تم نہ رہے جی کے کروں کیا میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
کس طرح سنبھالیں گے علی بنت نبی کو
غش میں ہے مگر لب پہ ہے نوحہ میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
بس بنت نبی کا تھا رشید ایک یہی نوحہ
بابا میرے بابا میرے بابا میرے بابا
کرتی تھی فغاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.