Aao taboot
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Shahid Baltistani
زہرا کا ہے بابا حسنین کا نانا
آنسوں زہرا کی یتیمی پہ بہاؤ لوگوں
آؤ تابوت محمد کا اٹھاؤ لوگوں
ہاےء رسول اللہ
آؤ تابوت محمد کا اٹھاؤ لوگوں
ساری دنیا کو وفاداری سکھاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
جس عقیدت سے بپا کرتے ہو میلاد نبی
فرش غم ویسے محمد کا بچھاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
یہ صف غم ہے محمد کی یہاں فرق نہیں
ہاں اسی صف پہ زمانے کو بلاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
گھر میں ہے فاطمہ زہرا کے اندھیرا چھایا
آج کی رات چراغوں کو بجھاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
کھاکے پتھر بھی جو امت کو دعا دیتے رہے
ایسے محسن کا نہ احسان بھلاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
اپنے غم بھول کے دیتی ہے خدیجہ یہ صدا
آنسوں زہرا کی یتیمی پہ بہاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
غم میں مظلوم کے رونا ہے نبی کی سنت
یہ حقیقت نہ زمانے سے چھپاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
کیوں ہو خاموش بقیہ کے اجڑجانے پر
اپنے سرکار کو ایسے نہ رلاؤ لوگوں
...آؤ تابوت محمد کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.